زیلنسکی کا روسی حملے روکنے کیلئے پیٹریاٹ دفاعی نظام کا مطالبہ

زیلنسکی کا روسی حملے روکنے کیلئے پیٹریاٹ دفاعی نظام کا مطالبہ

Oct 20, 2026|ویب ڈیسک

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی فراہمی تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر زیلنسکی نے امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران یوکرین کو پیٹریاٹ دفاعی نظام فراہم کرنے کے عمل کو تیز کرنے اور دفاعی سازوسامان کی فراہمی بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔یوکرینی صدر کے مطابق روسی بیلسٹک میزائلوں اور جیٹ انجن سے چلنے والے ڈرونز کے حملوں کے خلاف دفاع میں پیٹریاٹ دفاعی نظام اور ایف سولہ لڑاکا طیارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم دونوں محاذوں پر صورت حال مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دفاعی نظاموں کی فراہمی بڑھانے اور اس عمل میں تیزی لانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، تاکہ روسی حملوں کے خلاف یوکرین کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔