عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونا سستا، چاندی مستحکم رہی

عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونا سستا، چاندی مستحکم رہی

Oct 20, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور اس کا بھاؤ 6 ہزار 234 روپے پر برقرار رہا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا، جہاں فی اونس قیمت 36 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 129 ڈالر پر آگئی۔