حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

Oct 20, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل دونوں سستے ہوگئے ہیں۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 389 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کے مقررہ پٹرولیم قیمتوں کے طریقۂ کار کے تحت 20 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہے۔ عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں، پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کی قیمتوں، درآمدی پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔