فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

Oct 20, 2026|ویب ڈیسک

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کے دوران دوطرفہ تعاون، اہم امور اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دورے کے ایجنڈے میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور کشیدگی کے تناظر میں ثالثی کے لیے پاکستان کے کردار پر بات چیت بھی شامل ہے۔دورے کو پاکستان اور ایران کے درمیان رابطوں کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔