عائزہ خان کے بولڈ انداز پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان اپنے حالیہ لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرولنگ کا نشانہ بن گئی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں معروف فلم ساز شرمین عبید چنائے کے پروڈکشن ہاؤس ’پٹاخہ پکچرز‘ کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں عائزہ خان سفید رنگ کے مغربی طرز کے لباس میں دکھائی دیں۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے ان کے لباس اور انداز پر مختلف تبصرے کیے۔
بعض صارفین نے اداکارہ کے حالیہ انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں نسبتاً سادہ اور باوقار لباس پہننے کو ترجیح دیتی تھیں۔ ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ عائزہ خان پہلے بغیر آستین والے لباس نہ پہننے کی بات کرتی تھیں، تاہم اب ان کے لباس کے انتخاب میں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔
اداکارہ کے لباس پر ہونے والی یہ بحث سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ان کے حالیہ انداز کے بارے میں مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔