حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کی اہم آئل ریفائنری پر حملے کا دعویٰ

حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کی اہم آئل ریفائنری پر حملے کا دعویٰ

Nov 23, 2026|ویب ڈیسک

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع اہم آئل ریفائنری رابغ کو براہ راست نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی رابغ آئل ریفائنری پر حملہ کیا گیا، جو اپنے ہدف پر کامیابی سے لگا۔تاہم مبینہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان سے متعلق فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، جبکہ سعودی حکام نے بھی تاحال حملے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر رابغ میں پیٹرو رابغ کے نام سے تیل صاف کرنے اور پیٹروکیمیکل مصنوعات تیار کرنے کا ایک بڑا صنعتی کمپلیکس قائم ہے، جسے سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو اور جاپان کی کمپنی سومیتومو کیمیکل نے مشترکہ طور پر تعمیر کیا ہے۔یہ اہم صنعتی مرکز جدہ سے تقریباً 165 کلومیٹر شمال میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ہے۔