ورلڈ کپ 2026: ارجنٹینا کو وی اے آر فائدے کے دعووں پر بحث

ورلڈ کپ 2026: ارجنٹینا کو وی اے آر فائدے کے دعووں پر بحث

Jul 13, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے فیصلے ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، خاص طور پر دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور کپتان لیونل میسی سے متعلق فیصلوں پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ وی اے آر فیصلوں میں ارجنٹینا کو غیر معمولی فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، تاہم غیر ملکی میڈیا کی ایک خصوصی رپورٹ میں دستیاب اعداد و شمار نے ان دعوؤں کے برعکس مختلف صورتحال ظاہر کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مرتب کردہ وی اے آر اعداد و شمار کے مطابق گروپ مرحلے سے لے کر راؤنڈ آف 16 تک ارجنٹینا ان ٹیموں میں دوسرے نمبر پر رہی جنہیں وی اے آر فیصلوں سے سب سے زیادہ فائدہ حاصل ہوا۔رپورٹ کے مطابق وی اے آر سے متعلق فیصلوں کا تجزیہ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ میگا ایونٹس میں اہم ٹیموں کے فیصلے ہمیشہ توجہ کا مرکز بنتے ہیں، جس کے باعث ارجنٹینا کے معاملات بھی شائقین اور تجزیہ کاروں کی بحث کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔