آئرش لیگ اسپنر بین وائٹ نے 28 سال کی عمر میں کرکٹ چھوڑ دی

آئرش لیگ اسپنر بین وائٹ نے 28 سال کی عمر میں کرکٹ چھوڑ دی

Oct 30, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ کے لیگ اسپنر بین وائٹ نے 28 سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی۔رپورٹس کے مطابق بین وائٹ نے آئرلینڈ کی جانب سے آخری بین الاقوامی میچ گزشتہ سال دسمبر میں کھیلا تھا۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 43 بین الاقوامی میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔بین وائٹ نے جولائی 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور انہیں آئرلینڈ کے مستقبل کے اہم لیگ اسپنرز میں شمار کیا جاتا تھا۔انہوں نے 38 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 36 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 2021، 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرش اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔