ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 اوورز سے پہلے شکست دے دی

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 اوورز سے پہلے شکست دے دی

Oct 30, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا سکی۔ ششانک سنگھ 11 گیندوں پر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 2 جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 89 رنز کا ہدف صرف 3.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 41 اور کپتان عباس آفریدی نے 8 گیندوں پر 35 رنز بنائے، جبکہ عبدالصمد 7 اور عرفان خان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو ایونٹ کے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔