فضل الرحمان واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کرونگا
Nov 27, 2026|ویب ڈیسک
پشاور ( اباسین خبر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر وہ پنجاب حکومت سے رابطہ کریں گے اور کوشش ہوگی کہ بات چیت کے ذریعے اس معاملے کا حل نکالا جائے۔پشاور میں ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ صرف تبدیلی کو قبول کرنے پر اکتفا نہ کریں بلکہ اس عمل میں اپنا فعال کردار بھی ادا کریں۔سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا اب مزید احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لیے مسائل کے حل کے لیے مکالمے کا راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔