ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی

ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی

Nov 27, 2026|ویب ڈیسک

انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے تاریخی "مکہ دفاعی معاہدے" کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ترکیہ میں اس معاہدے کی آئینی و قانونی توثیق کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک پارلیمنٹ نے قبل ازیں 5 نومبر کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کی تھی، جبکہ اب ترکیہ سعودی عرب میں اپنی فوج کی تعیناتی کی باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں ایک قرارداد بھی پیش کرے گا۔ یاد رہے کہ نیٹو کی دوسری بڑی فوجی طاقت ترکیہ، اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت پاکستان اور تیل برآمد کرنے والے بڑے ملک سعودی عرب کے درمیان یہ مشترکہ دفاعی معاہدہ رواں برس اگست میں طے پایا تھا۔دوسری جانب مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اہم اجلاس آج باضابطہ طور پر منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، جبکہ سعودی وفد میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر دفاع اور ملٹری چیف اور ترک وفد میں وزیر خارجہ حاکان فدان، وزیر دفاع اور ملٹری چیف شریک ہیں۔اجلاس کے موقع پر تینوں برادر ممالک کے رہنماؤں کے درمیان اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی، جبکہ ترک اور سعودی وفود کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔