پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار تیزی، سرمایہ کاروں کو فائدہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار تیزی، سرمایہ کاروں کو فائدہ

Nov 7, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور حصص بازار کا 100 انڈیکس 7477 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد 173886 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 9614 پوائنٹس کے درمیان اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 176604 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 166989 پوائنٹس رہی۔حصص بازار میں ہفتے بھر کے دوران 4 ارب 28 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 142 ارب روپے رہی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مجموعی مالیت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 520 ارب روپے بڑھ کر 18909 ارب روپے تک پہنچ گئی۔