اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار مندی، 100 انڈیکس 2609 پوائنٹس گرگیا

اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار مندی، 100 انڈیکس 2609 پوائنٹس گرگیا

Oct 3, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر منفی رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 2609 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا۔ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 3807 پوائنٹس کے دائرے میں رہا۔ مارکیٹ میں انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 71 ہزار 492 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 67 ہزار 685 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے دوران حصص بازار میں 2 ارب 60 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 93 ارب روپے رہی۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں بھی کمی ہوئی اور ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاری کی مالیت 271 ارب روپے گھٹ کر 18 ہزار 725 ارب روپے رہ گئی۔