پیٹرول 2 روپے 10 پیسے مہنگا، نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے مقرر
Oct 3, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے 3 سے 5 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کردی ہیں، جن کا نوٹیفکیشن محکمہ توانائی نے جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔ عالمی قیمتوں، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل نے نئی قیمتوں کے تعین میں کردار ادا کیا۔