معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
Oct 8, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی( شو بز ڈیسک)معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں گوا میں واقع رہائش گاہ پر شدید سینے میں درد کے بعد بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کی۔نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا اور وہ ہندی و مراٹھی فلموں کے نامور اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے 1978 میں فلمی سفر شروع کیا اور پرندہ، کرانتی ویر، اگنی ساکشی، خاموشی، اب تک چھپن اور ویلکم سمیت متعدد مقبول فلموں میں اداکاری کی۔