قندھار اور ہلمند میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ

قندھار اور ہلمند میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ

Oct 8, 2026|ویب ڈیسک

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان مخالف مسلح کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے، جس کے باعث ملک میں سکیورٹی اور طالبان کے مؤثر کنٹرول کے دعووں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق قندھار کے ضلع ڈنڈ میں طالبان کے خلاف کارروائی کے دوران کمانڈر عزت اللہ ہلاک ہوگیا، جبکہ ضلع ارغنداب میں ایک ہدفی کارروائی کے دوران طالبان کا انٹیلی جنس اہلکار بھی مارا گیا۔تنظیم کا مزید دعویٰ ہے کہ صوبہ ہلمند کی ایک جیل پر دستی بم حملے میں طالبان کا ایک اہلکار ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے ان کارروائیوں کو طالبان کے خلاف بڑھتی مسلح مزاحمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عوامی بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے۔