پیوٹن کی ایران کو امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

پیوٹن کی ایران کو امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

Oct 8, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے تہران کو سفارتی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے معاہدے کے تحت تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے دشمن کی جارحیت کے خلاف ایرانی عوام کی مزاحمت کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔گفتگو کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ روس معاملے کا سفارتی حل چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے اپنا کردار ادا کرنے اور ضروری معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔دوسری جانب ایرانی صدر نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایران کو ہر محاذ پر مکمل جنگ کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق قومی حقوق کے تحفظ کیلئے مذاکرات کی کوششوں کے ساتھ مزاحمت بھی جاری رکھی جائے گی اور بالآخر دشمن کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔