ایرانی حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کردیا
Oct 8, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت میں قائم اہم فوجی اڈہ کیمپ بیورنگ خالی کردیا۔رپورٹ کے مطابق جنگ کے ابتدائی دنوں میں اڈے پر ایرانی حملے شدید ہوگئے تھے، جن سے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ حملوں کی شدت کے باعث امریکی اہلکاروں کو اڈہ چھوڑ کر کویتی صحرا میں عارضی ٹھکانے قائم کرنا پڑے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اڈے پر ایف فائیو جنگی طیاروں سے بھی حملے کیے گئے، جبکہ امریکی فوجیوں کو دفاعی گولہ بارود اور پیٹریاٹ میزائلوں سمیت دیگر جنگی سامان کی قلت کا سامنا رہا۔ اڈے پر موجود 100 سے زائد امریکی فوجیوں نے متبادل مقامات پر پناہ لی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کیمپ بیورنگ اور صحرائی ٹھکانوں پر ہونے والے ایرانی حملوں میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔