خیبرپختونخوا میں دہشتگردی، حکومتی نااہلی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں: کیانی

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی، حکومتی نااہلی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں: کیانی

Oct 8, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد اباسین خبر) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی ایک بار پھر شدت اختیار کر رہی ہے اور صوبائی حکومت کی نااہلی کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف مسلسل قربانیاں دے رہی ہے، جبکہ کرک میں ایک ایس ایچ او اور کانسٹیبل بھی شہید ہوئے۔ ان کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں 10 اہلکار جانیں گنوا چکے ہیں۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور دیگر اداروں کو ضروری فنڈز اور اسلحہ فراہم کرنے کیلئے تیار نہیں تو اس کی ترجیحات اور نیت پر سوال اٹھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس، سکیورٹی فورسز اور کسٹمز اہلکار بھی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ شہداء صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ ان خاندانوں کی قربانیاں ہیں جن کے پیارے ملک اور عوام کے تحفظ کیلئے جانیں دے رہے ہیں۔وزیر مملکت نے خیبرپختونخوا کی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کی سنگینی کو سمجھے اور سکیورٹی اداروں کو درکار وسائل فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔