خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ کارکردگی سوالیہ نشان ہے: امیر مقام

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ کارکردگی سوالیہ نشان ہے: امیر مقام

Oct 8, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( اباسین خبر) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی 13 سالہ حکمرانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان موجود ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی طویل عرصے سے صوبے میں اقتدار میں ہے، لیکن عوامی مسائل اور صوبے کی بنیادی ضروریات پر صوبائی قیادت کی توجہ نظر نہیں آتی۔انہوں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور دیگر ناخوشگوار واقعات روزانہ پیش آرہے ہیں، جس سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ اقتدار سے پہلے پی ٹی آئی نے عوام سے بڑے وعدے کیے تھے، تاہم 13 سالہ دور میں کوئی نمایاں کامیابی دکھائی نہیں دیتی۔ ان کے مطابق صوبے کا بنیادی مسئلہ خراب حکمرانی ہے۔وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ صوبائی قیادت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی بیانات اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیوز تک محدود ہے، جبکہ عوام کو امن، بہتر حکمرانی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔