مسٹر بین یعنی روون اٹکنسن 40 سال بعد اسٹیج پر واپسی کیلئے تیار

مسٹر بین یعنی روون اٹکنسن 40 سال بعد اسٹیج پر واپسی کیلئے تیار

Oct 8, 2026|ویب ڈیسک

لندن( شو بز ڈیسک) دنیا بھر میں مسٹر بین کے کردار سے شہرت پانے والے برطانوی اداکار و کامیڈین روون اٹکنسن تقریباً چار دہائیوں بعد دوبارہ تھیٹر کے اسٹیج پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔روون اٹکنسن آئندہ برس لندن کے گیلیان لین تھیٹر میں خصوصی مزاحیہ خاکوں کے شو میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ پروگرام میں نیا مزاحیہ مواد، ان کے معروف خاکے اور مقبول کردار بھی پیش کیے جائیں گے۔اداکار کی مجموعی طور پر 30 پرفارمنسز مقرر ہیں، جبکہ شو 8 فروری سے 13 مارچ تک جاری رہے گا۔ اسٹیج پر ان کی طویل عرصے بعد واپسی نے مداحوں میں خاصا جوش پیدا کردیا ہے۔