وینا ملک کی ٹیلی ویژن پر واپسی، نئی شخصیت نے مداحوں کو حیران کردیا
Nov 6, 2026|ویب ڈیسک
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز کی معروف سابق اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے طویل وقفے کے بعد نئے مارننگ شو کے ذریعے ٹیلی ویژن کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ دیا۔وینا ملک نے نجی نیوز چینل پر اپنے نئے پروگرام ’’وینا ہے نا‘‘ کا آغاز کیا ہے، جو فضا علی کے مارننگ شو ’’مارننگ ود فضا علی‘‘ کے اختتام کے بعد نشر کیا جا رہا ہے۔اداکارہ کی تازہ ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ان کی نئی ظاہری شخصیت کی جانب مبذول ہوگئی ہے، جہاں ان کے بدلے ہوئے انداز پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔بعض صارفین نے ان کے وزن اور چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلیوں پر اظہارِ خیال کیا، جبکہ متعدد مداحوں نے ان کی اسکرین پر واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور محبت کا اظہار کیا۔