ایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں سے ملاقات

ایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں سے ملاقات

Nov 6, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شو بز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور ڈی جے ایلن واکر کی لاہور آمد پر مداح حیران رہ گئے۔ ان کے دورے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلن واکر اپنے نئے میوزک البم کے سلسلے میں پاکستان آئے ہیں، جہاں انہوں نے پاکستانی گلوکاروں حمزہ ملک اور زین زوہیب سے بھی ملاقات کی۔ایلن واکر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ چہرے پر نقاب پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو کے پس منظر میں حمزہ ملک اور زین زوہیب کا معروف گانا ’’الفاظ‘‘ بھی سنائی دے رہا ہے۔تاہم ایلن واکر اور پاکستانی گلوکاروں نے تاحال اس نئے منصوبے کے حوالے سے کوئی حتمی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ دوسری جانب پاکستانی شہریوں نے ان کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ملک کے دیگر شہروں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔