ممدانی کا ڈیموکریٹس سے عوامی مسائل حل کرنے کا مطالبہ

ممدانی کا ڈیموکریٹس سے عوامی مسائل حل کرنے کا مطالبہ

Nov 6, 2026|ویب ڈیسک

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے ڈیموکریٹک پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابی کامیابی کو عوام کے لیے عملی ریلیف میں تبدیل کرے اور اپنے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ظہران ممدانی نے کہا کہ امریکی عوام نے ایسے سیاست دانوں کو مسترد کر دیا ہے جو ٹیکس دہندگان کا پیسہ جنگ اور نسل کشی پر خرچ کرتے ہیں۔ اب ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے وعدے پورے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران جنگ، مہنگائی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے ڈیموکریٹس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، تاہم صرف اقتدار حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ اسے عوام کی بہتری کے لیے استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔ممدانی کے مطابق امریکی شہری مہنگائی، بڑھتے ہوئے کرایوں اور بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔نیویارک کے میئر نے کہا کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی جانب سے عوام کو مزید 2 سال انتظار کرنے کا مطالبہ قابل قبول نہیں۔