نومنتخب امریکی سینیٹر کی جے ڈی وینس پر کڑی تنقید
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نومنتخب مسلمان سینیٹر عبدالسید نے نائب صدر جے ڈی وینس کو بزدل قرار دیتے ہوئے ان کی سیاسی پالیسیوں اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر مشروط حمایت پر شدید تنقید کی ہے۔عبدالسید نے کہا کہ جے ڈی وینس کو کسی بھی تباہ کن جنگ کے خلاف 8 ماہ قبل ہی آواز اٹھانی چاہیے تھی، اب جنگ سے پیچھے ہٹنے کی کوششیں محض دکھاوا محسوس ہوتی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جے ڈی وینس ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہر فیصلے کی آنکھیں بند کرکے حمایت کرتے رہے ہیں۔ عبدالسید نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں وینس نے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا تو وہ ان کی اصل سیاسی سوچ اور کردار عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔دوسری جانب امریکی جریدے ایکسیوس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اس معاملے میں ہر لحاظ سے غلط تھے۔رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے نے، جس کی قیادت جے ڈی وینس کر رہے تھے، انہیں خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ امریکی عوام میں غیر مقبول ہے اور اس کے نتیجے میں وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو بھاری سیاسی نقصان پہنچ سکتا ہے۔