عثمان پیرزادہ نے حمیرا بانو سے شادی کی افواہ مسترد کردی

عثمان پیرزادہ نے حمیرا بانو سے شادی کی افواہ مسترد کردی

Sep 11, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( شوبز ڈیسک)اداکارہ حمیرا بانو کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے شوہر کا چہرہ ظاہر نہ کیے جانے کی وجہ سے مختلف پیجز اور یوٹیوب چینلز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سینئر اداکار عثمان پیرزادہ سے شادی کی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ افواہ بھی گردش کرنے لگی کہ عثمان پیرزادہ نے اپنی اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کو طلاق دے دی ہے۔افواہ تیزی سے پھیلنے کے بعد عثمان پیرزادہ نے ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران ان دعوؤں کی واضح طور پر تردید کردی۔انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں رکھتے، تاہم اتنا ضرور جانتے ہیں کہ گزشتہ 45 برس سے ان کی ایک ہی اہلیہ ہیں۔ عثمان پیرزادہ نے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ آئندہ 50 برس تک بھی وہی ان کی شریکِ حیات رہیں۔