امریکا کا سینیٹر کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی سے انکار
Oct 7, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے انہیں قطر میں قائم اہم امریکی فوجی اڈے العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔کرس مرفی کے مطابق یہ اقدام ایران کے خلاف جاری جنگ کے اخراجات، حکمت عملی اور جانی نقصانات سے متعلق معلومات کانگریس اور امریکی عوام سے چھپانے کی حکومتی کوشش کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کے دورے کے دوران انہیں جنگ سے متعلق بریفنگ بھی فراہم نہیں کی گئی، تاہم انہوں نے قطر کے امیر اور سعودی ولی عہد سمیت خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔دوسری جانب پنٹاگون کا کہنا ہے کہ سینیٹر کے دفتر کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ اڈے تک رسائی کے لیے محکمہ دفاع کی حمایت حاصل نہیں ہوگی۔پنٹاگون کے مطابق یہ فیصلہ دفاعی سفری پابندیوں سے متعلق ہدایات کے تحت کیا گیا ہے۔