پی ٹی آئی لانگ مارچ کا قافلہ آج ضلع خیبر پہنچے گا
پشاور( اباسین خبر) پی ٹی آئی لانگ مارچ کا قافلہ آج متنی سے ضلع خیبر پہنچے گا، جہاں رات کو قیام کرے گا۔ قافلے کی میزبانی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔لانگ مارچ کا قافلہ متنی پشاور سے ڈی ٹور روڈ کی جانب روانہ ہوگا اور رات وہیں قیام کرے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی لانگ مارچ کے دوران اپنے آبائی ضلع خیبر اور اپنے حلقے کا دورہ کریں گے۔ ان کی آمد پر پی ٹی آئی خیبر کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا جائے گا۔پی ٹی آئی خیبر کی جانب سے لانگ مارچ کے قافلے کی میزبانی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جبکہ کارکنوں اور رہنماؤں کے قافلے ڈی ٹور روڈ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔قافلے کے رات کے قیام کے دوران کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد پر بھی ان کا استقبال کیا جائے گا۔