لیونل میسی کا شاندار فتح کے ساتھ انٹرنیشنل فٹبال کو الوداع

لیونل میسی کا شاندار فتح کے ساتھ انٹرنیشنل فٹبال کو الوداع

Oct 7, 2026|ویب ڈیسک

بیونس آئرس ( سپورٹس ڈیسک) ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنے آخری بین الاقوامی میچ کو شاندار فتح کے ساتھ یادگار بناتے ہوئے قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے لی۔بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں 85 ہزار سے زائد تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلے گئے میچ میں میسی نے پہلے نکولس اوتامندی اور پھر نیکو پاز کے گول میں معاونت کی، جبکہ 71ویں منٹ میں پنالٹی پر خود گول کرکے اسکور 0-3 کردیا۔ یہ ارجنٹینا کے لیے ان کا 126واں بین الاقوامی گول تھا۔39 سالہ میسی نے اس میچ کے ساتھ ارجنٹینا کے لیے 21 سالہ بین الاقوامی کیریئر کا اختتام کیا۔ وہ قومی ٹیم کی جانب سے 208 میچز کھیلنے والے سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی اور ریکارڈ گول اسکورر کی حیثیت سے رخصت ہوئے۔میچ سے قبل اور دوران میسی کئی مرتبہ جذباتی دکھائی دیے اور قومی ترانے کے موقع پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔اسٹیڈیم میں میسی کے اعزاز میں خصوصی پیغام کے ساتھ ان کی جرسی کا نمبر 10 بھی نمایاں کیا گیا۔ میچ کے 10ویں منٹ میں ان کے جرسی نمبر 10 کے اعزاز میں کھیل روک کر شائقین نے ایک منٹ تک تالیاں بجائیں۔میچ کے اختتام پر ڈرون شو کے ذریعے بھی لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ میسی کلب فٹبال میں بدستور انٹر میامی کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔