کیمرون گرین پیٹ کی تکلیف کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر

کیمرون گرین پیٹ کی تکلیف کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر

Oct 7, 2026|ویب ڈیسک

سڈنی( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین پیٹ کی تکلیف کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ گرین سیریز کے اگلے میچز میں بطور بلے باز ایکشن میں واپس آسکتے ہیں، تاہم ان کے بولنگ کرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔کیمرون گرین کو پوچفسٹروم میں آخری ایک روزہ میچ کے دوران انجری ہوئی تھی۔ کوربن بوش کے خلاف مختصر اسپیل میں انہیں پیٹ پر گیند لگی، تاہم اس کے باوجود انہوں نے چھکا لگایا اور پھر فوری طور پر آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے کہا کہ گرین کی بحالی کا عمل مثبت انداز میں جاری ہے، لیکن ٹیم ان کی واپسی کے معاملے میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ اگر گرین کی واپسی ہوئی تو ان کی توجہ صرف بیٹنگ پر ہوگی۔کیمرون گرین کی عدم دستیابی آسٹریلیا کے لیے بڑا نقصان قرار دی جارہی ہے کیونکہ آل راؤنڈر حالیہ عرصے میں اچھی فارم میں تھے۔