سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹیم کا تربیتی سیشن آج ہوگا
راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا تربیتی سیشن کرے گی۔مہمان سری لنکن ٹیم نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔صاحبزادہ فرحان کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع، معاذ صداقت، نسیم شاہ، صائم ایوب اور رضا اللہ شامل ہیں۔وکٹ کیپر خواجہ نافع کے علاوہ محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچز 11 اور 13 اکتوبر کو اسی میدان میں ہوں گے۔