آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ، ابھشیک، شبمن گل اور سکندر رضا نامزد

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ، ابھشیک، شبمن گل اور سکندر رضا نامزد

Oct 7, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ستمبر 2026ء کے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے تین امیدواروں کا اعلان کردیا۔بھارت کے ابھشیک شرما، شبمن گل اور زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا کو ماہ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ابھشیک شرما نے ستمبر میں 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 229 رنز بنائے، جبکہ شبمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ایک روزہ میچز میں 333 رنز اسکور کیے، جن میں ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔زمبابوے کے سکندر رضا نے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 273 رنز بنانے کے ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔