سایران کے رہنما مارے گئے، کوئی نہیں جانتا ملک کون چلا رہا ہے: ٹرمپ
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کو معلوم نہیں ایران کو اس وقت کون چلا رہا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کو 8 ماہ گزر چکے ہیں، ایرانی رہنما مارے جا چکے ہیں اور ان کی قیادت کا دوسرا گروپ بھی ختم ہوچکا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ان کے خیال میں سب سے اہم سوال یہی ہے کہ ایران کی باگ ڈور اس وقت کس کے ہاتھ میں ہے۔ٹرمپ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکی اور اسرائیلی حملے کے پہلے ہی روز، 28 فروری کو ہلاک کردیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا، تاہم حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے وہ بھی منظر عام پر نہیں آئے۔اس سے قبل میری لینڈ روانگی سے پہلے صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے برابر کررہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایک ایرانی وزیر کہہ رہا ہے کہ ایران کے پاس نہ معیشت ہے اور نہ ہی تیل۔