امریکا ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کرسکتا ہے، جے ڈی وینس
Nov 17, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان بھی امریکی حکومت کے زیر غور ممکنہ اقدامات میں شامل ہے۔جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ کو 10 سے 15 سال تو دور کی بات، 2 سال تک بھی جاری نہیں رہنے دے گا۔ تنازع کے خاتمے کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کی غرض سے ضروری اقدامات کا تعین کرنا ہوگا۔اسرائیل کا نام لیے بغیر امریکی نائب صدر نے کہا کہ بعض فریق بظاہر ایران کے خلاف جنگ غیرمعینہ مدت تک جاری رکھنا چاہتے ہیں، تاہم امریکا اس تنازع کو کبھی ختم نہ ہونے والی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کئی آپشنز موجود ہیں، جن میں ایران پر فوجی اور سفارتی دباؤ بڑھانا بھی شامل ہے۔ فی الحال صدر ٹرمپ اسی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔