خلیل الرحمان قمر کا متنازع دعویٰ، گھر ٹوٹنے کا ذمہ دار عورت کو قرار دے دیا

خلیل الرحمان قمر کا متنازع دعویٰ، گھر ٹوٹنے کا ذمہ دار عورت کو قرار دے دیا

Nov 17, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے گھریلو زندگی اور خاندانی رشتوں کے حوالے سے ایک نیا متنازع بیان دے کر بحث چھیڑ دی ہے، جس میں انہوں نے گھر بکھرنے کی بنیادی ذمہ داری عورت پر عائد کی ہے۔ایک خاتون صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ گھر کے ٹوٹنے میں اصل کردار عورت کا ہوتا ہے، جبکہ مرد چاہے کتنے ہی نامناسب اقدامات کیوں نہ کرے، وہ گھر کو ختم نہیں کرسکتا۔ڈرامہ نگار نے مؤقف اختیار کیا کہ مرد مسلسل ایسے رویے اپنا سکتا ہے جن سے گھر کی بنیادیں کمزور ہوتی رہیں، لیکن اس کے باوجود گھر قائم رہتا ہے۔ ان کے مطابق خاندان کو جوڑنے یا بکھیرنے کی اصل طاقت عورت کے پاس ہوتی ہے۔گفتگو کے دوران خاتون صحافی نے بھی خلیل الرحمان قمر کے اس مؤقف سے اتفاق کیا۔ ان کے بیان نے گھریلو تعلقات اور خاندان کے استحکام میں مرد و خواتین کے کردار سے متعلق ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔