انجری کے باعث مچل سینٹنر بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

انجری کے باعث مچل سینٹنر بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

Nov 17, 2026|ویب ڈیسک

ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، وائٹ بال ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر ہاتھ میں فریکچر کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پانچویں ون ڈے میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے مچل سینٹنر کے دائیں ہاتھ پر گیند لگی تھی۔ بعد ازاں کیے گئے طبی معائنے اور اسکینز میں ان کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی۔مچل سینٹنر کی جگہ ڈین فاکس کرافٹ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جو رواں سال مئی میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔پاکستانی وقت کے مطابق شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔