شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور وہیں قومی ویمنز اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔51 سالہ شین ڈائٹز اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ ان کی زیر نگرانی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 2024 اور 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ وہ بنگلا دیش اور نیدرلینڈز کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔پاکستان ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر شین ڈائٹز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذمہ داری ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ ان کے بقول پاکستان کرکٹ کی ایک شاندار تاریخ ہے اور وہ قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔شین ڈائٹز نے مزید کہا کہ 2028 میں پاکستان میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران شائقین کو خوشیاں دینا ان کا ہدف ہے، تاہم اس ایونٹ میں نمایاں کارکردگی کے لیے ٹیم کو بھرپور محنت کرنا ہوگی۔