جینسن ہوانگ کی واپسی کی مہم تیز، اینویڈیا نے دوبارہ تقرری مسترد کردی

جینسن ہوانگ کی واپسی کی مہم تیز، اینویڈیا نے دوبارہ تقرری مسترد کردی

Nov 17, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا نے سابق چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کی دوبارہ عہدے پر واپسی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے، تاہم ان کی بحالی کے لیے عوامی اور کاروباری حلقوں میں مہم زور پکڑ رہی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کمپنی سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اینویڈیا کا بورڈ فی الحال جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے پر غور نہیں کر رہا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملازمین کے ساتھ مبینہ قریبی تعلقات اور چین کی انٹیلی جنس سے مشتبہ روابط کے معاملات سامنے آنے کے بعد ہوانگ کو عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔ ان کی واپسی کے مطالبے پر شروع کی گئی آن لائن درخواست پر اب تک ایک لاکھ 80 ہزار 200 سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے بھی اس مہم کی حمایت کی ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں جینسن ہوانگ کی دوبارہ کمپنی کا سربراہ بنائے جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ خود کو اینویڈیا کے ملازمین ظاہر کرنے والے ہزاروں افراد بھی ان کی واپسی کے مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں۔دوسری جانب کارپوریٹ امور کے ماہرین اور بعض سرمایہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہوانگ کو دوبارہ ذمہ داری سونپنے سے کمپنی کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کی حمایت میں جاری مہم نے کمپنی کی قیادت اور مستقبل کے حوالے سے بھی اہم سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ہوانگ کے اثر و رسوخ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی حمایت میں تائیوان کی بلند ترین عمارت تائی پے 101 کو بھی خصوصی پیغامات سے روشن کیا گیا، جن میں ’’تائیوان جینسن سے محبت کرتا ہے‘‘ کا پیغام شامل تھا۔اینویڈیا کے بعض نمایاں سرمایہ کاروں نے بھی کمپنی کو مشورہ دیا ہے کہ تحقیقات اور تمام حقائق سامنے آنے سے پہلے ہوانگ کے متبادل کی تقرری میں جلد بازی نہ کی جائے۔رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ کے چین کی وزارتِ ریاستی سلامتی سے کس نوعیت کے روابط تھے اور آیا انہوں نے بیجنگ کو کوئی معلومات فراہم کیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک سامنے آنے والے شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر انٹیلی جنس کے لیے معلومات فراہم کرنے والی معاون تھیں، تاہم انہیں باقاعدہ تربیت یافتہ جاسوس قرار دینے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔اس غیر یقینی صورتِ حال نے سرمایہ کاروں کو بھی تقسیم کر دیا ہے اور اینویڈیا کے بورڈ کے لیے آئندہ قیادت کا فیصلہ پیچیدہ بنا دیا ہے۔دریں اثنا پیر کے روز اینویڈیا کے حصص کی قیمت میں 4 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جینسن ہوانگ کے ایک خاتون کے ساتھ قریبی تعلقات کی خبر سامنے آنے کے بعد سے کمپنی کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 800 ارب ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔