امریکا شرائط تسلیم کرے تو ایران 2 دن میں آبنائے ہرمز کھول دے گا، عراقچی

امریکا شرائط تسلیم کرے تو ایران 2 دن میں آبنائے ہرمز کھول دے گا، عراقچی

Nov 17, 2026|ویب ڈیسک

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق تہران کے پیش کردہ منصوبے کی حمایت کی ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران، پاکستان کے ثالثی کردار سے مطمئن ہے۔ اگر امریکا ایرانی شرائط تسلیم کرلیتا ہے تو تہران 2 روز کے اندر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے 30ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی روابط مضبوط بنانے، تجارت کو آسان بنانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے سے خطے کے اجتماعی استحکام کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اس تعاون سے بیرونی خطرات اور انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی اور ایک مربوط و خود کفیل خطے کی تشکیل کی راہ ہموار ہوگی۔ ان کے مطابق جدید، جامع اور مؤثر تجارتی معاہدہ علاقائی تجارت کے فروغ، معاشی استحکام میں اضافے اور خطے کے عوام کے لیے فوائد پیدا کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔