اباسین خبر

ایران امریکا امن معاہدے کی دستخطی تقریب 19 جون کو جنیوا میں ہوگی:وزیراعظم کا اعلان

ایران امریکا امن معاہدے کی دستخطی تقریب 19 جون کو جنیوا میں ہوگی:وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد ( اباسین خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کی دستخطی تقریب 19 جون کو جنیوا میں ہوگی جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے دنیا نے امن کا ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے اور جنگ کے بعد امن کا سورج طلوع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ طویل اور مشکل مذاکراتی عمل کے بعد ایران اور امریکا نے تمام محاذوں پر جنگ کے مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے، جو سفارتکاری اور مکالمے کی بڑی کامیابی ہے۔وزیراعظم نے اس پیش رفت پر پاکستانی قیادت سمیت عالمی رہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ جنگ کی تباہی کے بجائے امن اور بات چیت کی فتح ہے۔انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ بھی ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کی قیادت سمیت مذاکراتی ٹیموں اور امیر قطر کے کردار کو بھی سراہا اور اسے خطے میں امن کے لیے اہم قدم قرار دیا۔