میجر وجاہت وحید شہید کی نماز جنازہ، لاہور میں سپردخاک

میجر وجاہت وحید شہید کی نماز جنازہ، لاہور میں سپردخاک

Oct 20, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( اباسین خبر) بلوچستان کے علاقے پسنی میں دفاعِ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر وجاہت وحید شہید کو ان کے آبائی شہر لاہور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔میجر وجاہت وحید شہید کی نمازِ جنازہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی، جس میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، سینئر صوبائی وزرا، سول و عسکری حکام اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسدِ خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جبکہ شرکا نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔میجر وجاہت وحید شہید کے پسماندگان میں ان کی والدہ، بیوہ اور ایک معصوم بیٹی شامل ہیں۔واضح رہے کہ میجر وجاہت وحید نے 18 اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے گوادر کی تحصیل پسنی میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا۔