امریکی انتخابی نتائج کے اثرات، عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی چھا گئی

امریکی انتخابی نتائج کے اثرات، عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی چھا گئی

Nov 4, 2026|ویب ڈیسک

نیویارک( کامرس ڈیسک) امریکی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور بڑی اسٹاک مارکیٹوں کے اہم اشاریے گر گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی 500 بڑی کمپنیوں پر مشتمل ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا نیسڈیک 100 انڈیکس 1.83 فیصد نیچے آگیا۔اسی طرح امریکا کی 30 بڑی کمپنیوں کا ڈاؤ جونز انڈیکس بھی 0.67 فیصد گر گیا، جبکہ دیگر بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کمزور پڑ گئی۔دوسری جانب ایشیا پیسیفک کے مشترکہ اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں بھی 1 فیصد کمی دیکھی گئی۔مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے نسبتاً محفوظ سرمایہ کاری کا رخ کیا، جس سے امریکی حکومتی بانڈز کی طلب بڑھ گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق 10 سالہ امریکی حکومتی بانڈز پر منافع کم ہوکر 4.89 فیصد رہ گیا۔