پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 900 روپے اضافہ

پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 900 روپے اضافہ

Nov 4, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ نرخ 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے تک پہنچ گئے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے مہنگا ہوا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے اور فی اونس نرخ 139 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 35 ڈالر ہوگئے ہیں۔