امریکی وفد کا دورہ، پاکستان کی سکیورٹی اور سفارتی تیاری مکمل

4 گھنٹے قبل
امریکی وفد کا دورہ، پاکستان کی سکیورٹی اور سفارتی تیاری مکمل

اسلام آباد ( اباسین خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے پاکستان آنے والے امریکی نائب صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کو بطور مہمان خوش آمدید کہا جائے گا۔وزیر داخلہ سے نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار کو سراہا، جبکہ اسلام آباد میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات پر بھی گفتگو کی گئی۔محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ان اہم مذاکرات کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے تاکہ تمام انتظامات مؤثر انداز میں یقینی بنائے جا سکیں۔