برطانیہ کا شہریوں کو سعودی عرب کے بعض علاقوں اور ایئرپورٹس سے دور رہنے کا مشورہ

برطانیہ کا شہریوں کو سعودی عرب کے بعض علاقوں اور ایئرپورٹس سے دور رہنے کا مشورہ

Oct 9, 2026|ویب ڈیسک

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے صوبوں عسیر، نجران اور جیزان سمیت طائف شہر اور وہاں کے ایئرپورٹ کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔برطانوی دفتر خارجہ نے شہریوں کو یمن کی سرحد سے 10 کلومیٹر تک کے علاقے میں بھی ہر قسم کے سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔یہ ہدایات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حوثیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس کے مطابق ریاض میں ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کے بعد اس کا ملبہ گرنے سے بچوں کی ایک نرسری اور ایک طبی کمپلیکس کو نقصان پہنچا۔