آبنائے ہرمز میں دھماکے، تیل بردار جہازوں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا خدشہ

آبنائے ہرمز میں دھماکے، تیل بردار جہازوں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا خدشہ

Oct 9, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں متعدد زوردار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تیل بردار بحری جہاز سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق خبر رساں ایجنسی فارس نے نامعلوم فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے تیل بردار جہاز ممکنہ طور پر بارودی سرنگوں کی زد میں آئے۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعات آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پیش آئے ہیں۔ ایران نے بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ تہران کی اجازت کے بغیر مقررہ راستوں سے گزرنے کی کوشش نہ کریں۔