کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے 2 بحری جہاز لنگر انداز

کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے 2 بحری جہاز لنگر انداز

Nov 2, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (کامرس ڈیسک) کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے 2 بحری جہاز پہنچ گئے، جنہیں ترجیحی بنیادوں پر برتھ فراہم کی گئی۔ترجمان کراچی پورٹ کے مطابق بندرگاہ پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 1 ہزار ٹن درآمدی کارگو ہینڈل کیا گیا، جس میں 50 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد اور 51 ہزار ٹن گندم شامل ہے۔ گندم کی ہینڈلنگ کا عمل بھی جاری ہے۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ 2 جہازوں کی بیک وقت ہینڈلنگ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی آپریشنل صلاحیت کا ثبوت ہے۔ ضروری اشیا کی بروقت ترسیل غذائی تحفظ کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ بندرگاہوں پر کارگو ہینڈلنگ کی استعداد بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈمرل شاہد احمد کے مطابق کراچی پورٹ ملکی تجارت اور سپلائی چین میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔