ثمر ہارون بلور نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا چارج سنبھال لیا

ثمر ہارون بلور نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا چارج سنبھال لیا

Nov 2, 2026|ویب ڈیسک

پشاور ( اباسین خبر) گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔انہوں نے اہم ذمہ داری سونپنے پر گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اعتماد پر اظہارِ تشکر کیا۔ ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ یہ ذمہ داری ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور بدلتا، نکھرتا اور مضبوط خیبرپختونخوا ان کا وژن ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی دوبارہ آبادکاری اور عوامی مشکلات کا فوری ازالہ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ضروری ہے۔مشیر اطلاعات کے مطابق صوبے میں کسی بھی آفت یا سانحے کی صورت میں متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا، جبکہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور دوبارہ آبادکاری کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ثمر ہارون بلور نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی تعمیرِ نو اور عوام کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے اور مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔