پشاور میں خستہ حال عمارتوں والے 13 نجی اسکولوں کو فوری خالی کرنے کا حکم

پشاور میں خستہ حال عمارتوں والے 13 نجی اسکولوں کو فوری خالی کرنے کا حکم

Nov 2, 2026|ویب ڈیسک

پشاور ( اباسین خبر) ضلعی انتظامیہ نے خستہ حال عمارتوں میں قائم 13 نجی اسکولوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عمارتیں فوری خالی کرنے اور طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔انتظامیہ کے مطابق انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ میں ان اسکولوں کی عمارتوں کو خستہ حال اور خطرناک قرار دیا گیا ہے، جہاں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔نوٹس میں اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ عمارتیں فوری خالی کرکے تعلیمی سرگرمیاں محفوظ مقامات پر منتقل کی جائیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں متعلقہ اسکول انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔