ایران جنگ کے خاتمے کی سفارتی کوششیں، عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا
Nov 2, 2026|ویب ڈیسک
تہران(مانیٹر نگ ڈیسک) ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے تیسرے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 51 سینٹ گھٹ کر 111 ڈالر 92 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جو 1.33 فیصد کمی ہے۔امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 1 ڈالر 78 سینٹ کم ہوکر 102 ڈالر 34 سینٹ فی بیرل پر آگئی، جس میں 1.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے ایرانی اور قطری حکام کے درمیان مسلسل تیسرے روز مذاکرات جاری ہیں۔